وفاق کے بعد چاروں صوبوں کا بھی اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کے بعد چاروں صوبوں نے بھی کل یوم اقبال کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے کل یوم اقبال کی مناسبت سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان حکومت نے بھی کل 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچنج اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی کل یوم اقبال کے موقع پر بند رہیں گے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں کل تعطیل نہیں ہوگی اور عدالت عظمیٰ میں معمول کے مطابق کیسز کی سماعت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں