لاہور: پنجاب حکومت کی مسلسل کوششوں کے باوجود وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی پر قابو نہ پایا جا سکا۔
لاہور کی فضا آج بھی انتہائی مضر صحت ریکارڈ کی گئی جہاں صبح سویرے ریکارڈ کیے جانے والے پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 394 تھی جو انتہائی مضر صحت ہے۔
فیصل آباد میں 315 اور ملتان میں 312 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے۔
شہر میں فضا کا یہ معیار انتہائی مضر صحت ہے جس کے باعث لوگوں کو ماسک استعمال کرنے اور گھر سے کم سے کم باہر نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔