وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف عالمی سازشوں کا شکار ہے۔
میڈیا سے گفتگو غلام سرور خان کا کہنا تھاکہ بیرونی قوتیں تحریک انصاف کوغیرمستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، مولانا پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی جنگ لڑرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تینوں اپوزیشن لیڈران لوٹا ہوا مال بچانےکی کوشش کررہے ہیں۔
غلام سرور خان کا کہنا تھاکہ مائنس عمران کے بارے میں سوچا ہی نہیں جا سکتا، عمران خان اور تحریک انصاف پاکستان کی سلامتی کے ضامن ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ تین بڑے خاندانوں کومائنس کردیں تو اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار ہیں۔