آئی سی سی ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
چنئی کے چدم برم اسٹی ڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بووما کو پہلے بولنگ کی دعوت دی ۔
ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کیخلاف ہم نے پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسن علی اور اسامہ میر پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں، دو نوں کھلاڑیوں کی جگہ وسیم جونیئر اور محمد نواز کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔