ن لیگ حکومت میں آکر مخالفین کو معاف کرے گی یا سزا دے گی؟ پارٹی کے دو اہم رہنماؤں کے خیالات میں تضاد سامنے آگیا۔
حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ کھلاڑی نے پاکستان سے کھلواڑ کیا، انہیں کٹہرے میں لائیں گے اور سزا دلائیں گے۔
حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا (کے پی) میں ابھی ٹریلر چلا ہے، اگلے انتخابات میں قوم بنی گالہ والوں کو اٹھا کر سمندر میں پھینک دے گی۔
دوسری جانب ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق بولے کہ اسکور سیٹل کرنا اب بند کرنا ہوگا، کسی ایک کو ایک بدلہ چھوڑنا ہوگا۔
سعد رفیق نے اس معاملے میں ن لیگ کے پہل کرنے کا اشارہ بھی دیا اور کہا کہ ن لیگ کو ایک موقع اور ملے گا، حکومت بننے پر ہمیں بدلہ نہیں لینا ہوگا۔