امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ نیٹو اور روس کے درمیان براہ راست جھڑپ تیسری عالمی جنگ بنے گی اور نیٹو ممالک کے ایک، ایک انچ کا بھرپور طاقت سے دفاع کیا جائے گا۔
ہاؤس ڈیموکریٹک کاکس کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے بتایا کہ جی-7 ممالک نے روس کے لیے پسندیدہ ملک کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔7 ممالک (امریکا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ)کے گروپ جی-7 نے اہم مصنوعات کے لیے روس کو حاصل سب سے پسندیدہ ملک (موسٹ فیوریٹ نیشن) کا درجہ ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس کے نتیجے میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں روس کی رکنیت کے فوائد منسوخ ہو جائیں گے۔جوبائیڈن نے مزید کہا کہ نیٹو اور روس کے درمیان براہ راست جھڑپ تیسری جنگ عظیم کے مترادف ہوگی، جسے ہمیں ہر صورت روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔