لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے بورڈز نے تبدیلی پر اتفاق کیا ، دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے کھیلے جائیں گے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم اب پہلے لاہور آئے گی پھر کراچی اور آخر میں راولپنڈی میں میچز ہوں گے۔
اس سے قبل جاری کیے گئے شیڈول میں سیریز کا آغاز کراچی سے ہونا تھا اور پھر لاہور اور اختتام راولپنڈی میں تھا۔
لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ، 15 اور 17 اپریل کو ہوں گے، راولپنڈی میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 20 اور 24 اپریل کو کھیلے جائیں گے اور راولپنڈی میں ہی پہلا ون ڈے میچ 26 اپریل کو ہو گا۔
کراچی میں 4 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے جن کی تاریخیں 30 اپریل ،3، 5 اور 7 مئی ہوں گی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ون ڈے میچز سے پاکستان ٹیم کو ایشیا کپ اور ورلڈکپ کی تیاریوں کا موقع ملے گا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے ٹیم کو ری بلڈ کرنے کے عمل کو معاونت بھی ملے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی پنجاب میں صوبائی انتخابات کی وجہ سے کی گئی ہے۔