عدالتی حکم پرشیخوپورہ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد کی نیلامی کی گئی۔ نیلامی شیخوپورہ کے میونسپل آفس میں ہوئی۔
کے نیوز کے مطابق نوازشریف کی قصبہ فیروزوٹواں میں واقع 88 کینال اراضی ایک کروڑ ایک لاکھ روپے فی ایکڑ میں نیلام کی گئی۔ چودھری بوٹاورک نےنوازشریف کی88کنال اراضی خریدلی۔
اس سے قبل محمد بوٹا نے ڈیپازٹ جمع کروا دیا تھا۔ بولی دہندہ بوٹا ورک نے کہا تھا کہ ایک اچھا اقدام ہے، بولی میں حصہ لینا چاہیے۔
اراضی کی خریداری کے لیے ایک اور امیدوار نے کال ڈیپازٹ جمع کرایا تھا۔ شہری سرفراز احمد نے 10 لاکھ روپے کا کال ڈیپازٹ جمع کرایا تھا۔ تیسرے امیدوار خرم شہزاد ورک نے بھی کال ڈیپازٹ جمع کروایا تھا۔
اس سے قبل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کم از کم 3 افراد نیلامی میں شامل ہوں گے تو نیلامی کا عمل شروع کیا جائے گا۔
دوسری جانب ڈی سی شیخوپورہ کا بولی کیلئے تاریخ مقررکرنےکا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج ہے۔درخواست گزاراشرف ملک کے مطابق انہوں نے شیخوپورہ کی88کنال اراضی نوازشریف سے خرید لی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق نوازشریف کو 75ملین روپے کی ادائیگی بھی کی جاچکی ہے۔
نوازشریف کی گرفتاری کے باعث سیل ڈیڈ پرعملدرآمدنہ ہوسکا۔ سیل ڈیڈ پرعملدرآمد کیلئےسول کورٹ سے رجوع کررکھا ہے