ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں اجتماعات منعقد ہوئے اور نماز عید کے بعد امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امرا لاہور میں عید کی نماز ادا کی، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی ان کے ساتھ ہی نماز عید ادا کی۔

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کی، نماز عید کے بعد لوگوں سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی۔

اس کے علاوہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھی عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں