مفتی عبد الشکور کی غیرمعمولی عوامی خدمات پر ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں ٹریفک حادثے میں انتقال کرجانے والے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور کو غیرمعمولی عوامی خدمات پر ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کابینہ ڈویژن کو باضابطہ طور پر سمری بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفتی عبدالشکور نے سادہ زندگی گزاری اورعوام کی مخلصانہ خدمت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور جاں بحق ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں