مریم نواز کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنےکی درخواست مسترد

ڈسٹرکٹ کورٹ سکھر نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز  کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنےکی درخواست مسترد کر دی۔

تحریک انصاف کے ضلعی صدر  ایڈووکیٹ ظہیر بابر نے دائرکی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مریم نواز  نے سرگودھا میں  پاک افواج  اور عدلیہ کے خلاف جلسوں میں ہرزہ سرائی کی،  مریم نواز  کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ‎ قانون کےمطابق مقدمے کے لیے درخواست سرگودھا کی عدالت میں ہی دائرکی جاسکتی ہے۔

‎عدالت نے فریقین کے دلائل سننےکے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ  اب سنادیا گیا ہے۔

 ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج ممتاز سولنگی نے مریم نواز کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنےکی درخواست مستردکردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں