پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان پر آج بھی جرم عائد نہ ہوسکی۔
اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے ملزمان کی عدم حاضری کی وجہ سے کارروائی مؤخر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کرلیا۔
آج پنجاب پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہیں کیا گیا تھا جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا تھا۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب ملزم احتساب عدالت پیش ہو رہے ہیں یہاں کیوں پیش نہیں ہو رہے