مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے کاغذات نامزدگی میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کا ذکر نہ کرنے پر ان کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی زیرسربراہی آج سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی پر پر کیس کی سماعت ہونا تھی۔

جسٹس محسن اختر کیانی کی طبیعت ناسازی کے سبب رخصتی کے باعث آج سماعت نہیں ہوسکی لہٰذا عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں