لاہور میں کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کچرا پھینکنے پر 143 افراد کو فی کس ایک ہزار روپے جرمانہ کیاگیا اور اس حوالے سے مارچ میں 12ہزار 700سے زائد مقامات کی تحقیقات کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 30 روز میں غیرقانونی ڈمپنگ کرنے والی 16 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں، سڑکوں پر کچرا پھینکنے اور آگ لگانے پر 1814چالان کیے گئے جب کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 39 لاکھ 58 ہزار کے جرمانے کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق معمولی خلاف ورزیوں پر ایک ہزار 950 سے زائد وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں