فرانس میں آج سے تعلیمی اداروں میں عبایہ پر پابندی نافذ العمل

پیرس: فرانس کے تعلیمی اداروں میں آج سے عبایہ پر  پابندی نافذ العمل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ عبایہ پر پابندی کے معاملے پر 500 سے زائد اسکولوں پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 513 ا سکولوں میں ممکنہ طورپر قانون کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔

فرانسیسی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ عبایہ پابندی کے قانون پر عملدرآمدکے لیے تربیت یافتہ انسپکٹرز کو رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ فرانس میں اسکولوں میں عبایہ پہننے پر پابندی کا اعلان گزشتہ ماہ کیاگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں