عیدالاضحیٰ کے بعد مناسب تاریخ پرانتخابات کرائے جائیں: سپریم کورٹ میں سراج الحق کی تجویز

سپریم کورٹ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عیدالاضحیٰ کے بعد مناسب تاریخ پرانتخابات کرانے کی تجویز  دے دی۔

سراج الحق نے کہا کہ عدالت یہ معاملہ سیاست دانوں پر چھوڑے اور خود کو سرخرو کرے، عدلیہ، افواج اور الیکشن کمیشن کو سیاست سے دورہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  الیکشن صرف ایک لیڈر یا جماعت کے کہنے پر نہیں قوم کے مفاد کو دیکھتے ہوئے ہونا چاہیے، 90 دن سے 105

دن ہوسکتے ہیں تو 205  دن بھی  ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں