عوام نے ڈیم فنڈ میں کتنی رقم جمع کرائی تھی؟ ثاقب نثار نے بتادیا

سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ لوگوں نے ڈیم فنڈ میں 10 ارب روپے جمع کرائے تھے۔

ایک تقریب سے خطاب میں ثاقب نثار نے کہا کہ رقم کی حفاظت کیلئے 5 رکنی بینچ تشکیل دیا تھا، جمع ہونے والی رقم کو اس بینچ نے انویسٹ کردیا تھا جو  بڑھ کر 17 ارب روپے ہوگئی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس تیزی سے ہم ڈیم کی تعمیر کرانا چاہتے تھے اس میں جو رکاوٹیں آئیں اس کا ذکر نہیں کرنا چاہتے۔

خیال رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف نے ثاقب نثار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثاقب نثارغریب کو انصاف کیلئے نہیں سیاسی دکان چمکانےکیلئے عدالت لگاتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کے میدان میں سیاست کو شجرہ ممنوعہ قرار دینا چاہیے، تعلیم اور صحت کے میدان میں سیاست کی قطع اجازت نہیں ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں