عمران نے مسلح جتھوں کے ساتھ عدالتوں میں توڑ پھوڑ کی، جے آئی ٹی بنادی ہے: وزیرداخلہ

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے مسلح جتھوں کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس پر 28 فروری کو حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی، 18 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی مسلح جتھے لائے اور  توڑ پھوڑ کی۔

انہوں نے کہا کہ کار سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ کے دو مقدمات درج کرلیے ہیں، انکوائری کیلئے جے آئی ٹی بنادی ہے جو 14 دن میں رپورٹ دے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون کا سامنا کرنے کے بجائے عمران خان نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے تاکہ عدالت پروسیڈ نہ کرسکے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان مقدمات کو ٹھیک طریقے سے چلایا جائے، دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرےمیں لایاجائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں