عمران خان کی اسلام آباد روانگی کا معاملہ، پارٹی رہنماؤں سے مشاورت مکمل

اہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد روانگی کے لیے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت مکمل ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کارکنوں کو تیاریوں سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے عمران خان کے کیس کے لیے عدالت کی منتقلی کی درخواست دائر کی گئی تھی جسے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مسترد کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں