عمران خان نے کہا ہے وہ الیکشن کیلئے بات کرنے کو تیار ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان الیکشن کے لیے بات کرنے کو تیار ہیں۔

لاہور میں زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ شہباز شریف 72 گھنٹے میں اسبملی توڑیں، ملک میں اکھٹے الیکشن کرائے جائیں، عمران خان نے کہا ہے ملک میں الیکشن کے لیے بات کرنے کو تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ سکندر سلطان راجہ نے تین سال میرے ساتھ ریلوے میں کام کیا، ان سے کہتا ہوں الیکشن کا شیڈول دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے وہ بات کی ہے جو عمران خان نے کی ہے کہ زرداری اسے قتل کرانا چاہتا ہے، سامراجی طاقتیں یہ چاہتی ہیں پاکستان کو عمران خان جیسا لیڈر نہ ملے۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ کوئی بیوقوف ہوگا جو عمران خان کو گرفتار کرے گا، وہ اور مقبول ہوگا، اس کا دماغ خراب ہوگا جو عمران خان کو گرفتار کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں