عمران خان سے مذاکرات کے معاملے پر حکومتی اتحاد میں اختلاف، اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم ہاؤس میں حکومتی اتحادیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جے یو آئی نے عمران خان سے مذاکرات کی مخالفت کردی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے  اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملے پر اصرار کیا اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) ،  بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) اور  خالد مگسی کی جانب سے بلاول بھٹو کے مذاکرات کے مؤقف کی تائید کی گئی۔

ذرائع کے مطابق چوہدری سالک اور  محسن داوڑ نے بھی بلاول بھٹو کے مؤقف کی تائید کی تاہم حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے مذاکرات سے متعلق بلاول بھٹو کے مؤقف کی مخالفت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں