عالمی شہرت یافتہ ہدایت کار ضیامحی الدین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ممتاز اداکار ، ہدایت کار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین  کی نماز جنازہ  کراچی میں ادا کردی گئی۔

معروف  ہدایت کار  و ٹی وی میزبان ضیا محی الدین  آج صبح 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے  ، اب ا ن کی  نماز جنازہ   نماز ظہر ڈیفنس فیز 4 میں امام بارگاہ یثرب میں ادا کی گئی۔

ضیا محی الدین  20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، انھوں  نے ریڈیو آسٹریلیا سے صداکاری کے کام کاآغاز کیا، بہت عرصے تک برطانیہ کےتھیٹر کیلئے  کام کیا، برطانوی سنیما اور ہالی ووڈ میں بھی فن کے جوہر دکھائے، 50 کی دہائی میں لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈراماٹک آرٹ سے اداکاری کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں