خیبر پختونخواہ کے ضلع صوابی سے 1800 سال پرانے سیکڑوں تاریخی بدھ مت نوادرات دریافت کی گئی ہیں۔
ڈائریکٹرآرکیالوجی عبدالصمد خان کے مطابق صوابی کے علاقے باہوڈھیری میں 1800 سال پرانے تاریخی نوادرات کی دریافت کی گئی ہے جو 400 سے زائد بدھ مت نوادرات اور سٹوپہ خطہ کی سب بڑی دریافت ہے۔
عبدالصمد خان کا بتانا ہے کہ تاریخی نوادرات کی دریافت کا کام سائنسی طریقہ کار کے تحت 6 مہینے پہلے شروع کیا گیا، 6 ماہ کی محنت کے بعد بدھ مت سٹوپہ اور سیکڑوں دیگر اشیاء برآمد کی جا چکی ہیں۔
محکمہ آرکیالوجی نے تاریخی نوادرات کو محفوظ بنانے اور انہیں سیاحت کے لیے کھولنے پرکام کا آغاز کر دیا ہے۔