صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں اور انہوں نے عوام سے ایس اوپیز پر عمل درآمد کی اپیل کی ہے۔
صدر عارف علوی نے جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ میں دوبارہ کورونا وائرس کا شکار ہو گیا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ چار سے پانچ دنوں سے گلے میں خراش تھی تاہم اب بہتر ہو رہا ہوں، دو راتوں پہلے کچھ گھنٹے تک ہلکا بخار محسوس ہوا البتہ کوئی علامات نہیں ہیں۔