شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاوسنگ کیس، نیب کے گواہ نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا

وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کے ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے گواہ سابق رکن پنجاب اسمبلی عبدالرؤف مغل نے لاہور کی احتساب عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا۔

احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

نیب کے گواہ سابق ایم پی اے عبدالرؤف مغل نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میں صوبائی اسمبلی پنجاب کا رکن تھا، حکومت پنجاب کا بورڈ آف ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی (پی ایل ڈی سی) کا ممبر منتخب ہوا تھا۔

سابق ایم پی اے نے مزید بتایا کہ میں اس وقت مختلف اجلاس میں شامل ہوتا رہا، جو بھی چیزیں وہاں اجلاس میں ہوئیں وہ ریکارڈ میں آ چکی ہیں۔

گواہ نے بیان میں مزید کہا کہ 4 اپریل کو میں نے اس کیس کی تفتیش جوائن کی اور بیان دیا۔

عدالت نے نیب کے گواہوں کے بیانات پر جرح کے لیے کارروائی 11 مارچ تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں