سیاسی میچ چھوڑیں، کرکٹ میچ دیکھیں: فوادکی اپوزیشن کو مفت ٹکٹ دینے کی پیشکش

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو راولپنڈی ٹیسٹ کے مفت ٹکٹ دینے کی پیشکش کردی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہورہی ہے، اپوزیشن ہمیشہ عوام کےخلاف ہی کھڑی ہوتی ہے، پیسے لوٹنے کا معاملہ ہو یا کھیل کا، ہمیشہ عوام کےخلاف ہوتے ہیں۔

انہوں نے پیشکش کی کہ اپوزیشن کو فری ٹکٹ دیتے ہیں، آئیں اور میچ دیکھیں، اپوزیشن آئے میچ دیکھے تو چائے بھی پلائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ یہاں بیٹھ کر اپنی حکمت عملی بنائیں، بندے تو ان سے پورے نہیں ہورہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں