سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنان کے دھاوے کی مذمت کرتا ہوں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ میں نے آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی سمیت جو جو ملوث ہے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنان کے دھاوے کی مذمت کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں