کراچی: سندھ لوکل گورنمنٹ انتخابات میں تمام منتخب ارکان کی حلف برداری 22 مئی کو ہوگی۔
مخصوص نشستوں کے انتخابات کے لیے ڈی آر اوز، آر اوز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ادھر تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو مسترد کر دیا اور ساتھ ہی حلف برداری تاریخ میں توسیع کامطالبہ کرتے ہوئے بصورت دیگر عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
تحریک انصاف نے کہا ہےکہ الیکشن کمیشن نے بلدیہ عظمیٰ کی حلف برداری کا نوٹیفکیشن سندھ حکومت کی ایما پر جاری کیا، پی ٹی آئی کے متعدد چیئرمینز اور وائس چیئرمینز لاپتا ہیں جو رابطے میں نہیں، پی پی گرفتارچیئرمینز کو ہراساں کرکے اپنا میئر منتخب کرانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے پیچھے پیپلزپارٹی کی منظم سازش ہے۔