سعد رضوی کی رہائی کیخلاف حکومتی اپیل واپس لینے کا فیصلہ، سیکڑوں کارکنان رہا

لاہور: حکومت اورکالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔

حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدے کے بعد پنجاب بھر سے گرفتار 860 افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سعد رضوی کی رہائی کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے دائراپیل واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہےکہ جن افراد کے خلاف کیسز نہیں تھے انہیں رہا کردیا گیا ہے اور جن افراد کے خلاف کیسز ہیں ان کو رہا نہیں کیا جارہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں