مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جمعہ کو طلب کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو تمام نامزد مقدمات میں طلب کیا گیا ہے اور عمران خان کو جے آئی ٹی نے چوتھی مرتبہ طلب کیا ہے۔
پولیس کے مطابق عمران خان صرف ایک مرتبہ اب تک پیش ہوئے، جےآئی ٹی کے ممبران کو دھمکانے پر چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف تھانے میں شکایت درج ہے۔
واضح رہےکہ عمران خان 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے 14 جولائی کو پہلی بار پیش ہوئے تھے، انہیں لاہور کے قلعہ گجر پولیس ہیڈکوارٹرز میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔