رینجرز نے بھارت سے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی، 6 بھارتی شہری گرفتار

پاکستان رینجرز نے بھارت کی طرف سے منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 6 بھارتی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 جولائی تا 3 اگست دراندازی کی کوششوں میں 6 بھارتی اسمگلرگرفتار کیے گئے ہیں جو منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتاربھارتی شہریوں میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ، وشال سنگھ شامل ہے جب کہ جالندھرکے رہائشی مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والا گروندر سنگھ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ گرفتار اسمگلروں کے خلاف پاکستان میں غیرقانونی داخلے پر پاکستانی قوانین اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر کارروائی ہوگی۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ  بھارتی اسمگلروں کی بی ایس ایف کے زیر نگرانی بارڈر سے بلاروک ٹوک نقل وحرکت حیران کن ہے، بھارتی بی ایس ایف کا اسمگلروں کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑبعیدازقیاس نہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے توقع ہے کہ بی ایس ایف بارڈر پر نگرانی کا مؤثر نظام اسمگلروں کے ساتھ گٹھ جوڑ ختم کرےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں