روپے کی قدر میں اضافہ ، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 17 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 285 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ انٹربینک میں نومبر میں ڈالر3 روپے 7 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں