سندھ کے شہردادو میں تیزبارش کے بعد گورکھ ہل اسٹیشن پر درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔
میہڑ، خیرپور ناتھن شاہ، جوہی اور دادو شہر میں تیز بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔
ادھر گوجرانوالہ میں ہرڑ کے مقام پربرساتی نالےکا بند ٹوٹ گیا جس سے 15 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا۔
دوسری جانب بلوچستان کے علاقوں زیارت اور جھل مگسی اور گردونواح میں بارش ہوئی جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایم 8 شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔
چلاس میں سازین کے مقام پرسیلابی ریلا شاہراہ قراقرم کو بہا لےگیا جس کے بعد گلگت سے راولپنڈی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے آج لاہور، سیالکوٹ، مری،گلیات، ایبٹ آباد، مانسہرہ،کوہستان اور سندھ کی ساحلی پٹی پر بارش کی پیشگوئی ہے۔