وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کل کنٹینر سے بیان دیا گیا کہ لاہور میں مذاکرات ہو رہے ہیں، قطعی طور پر کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، کوئی رابطہ نہیں ہورہا لیکن عمران خان کو چھوڑنے کا عندیہ دینے والے بہت سے لوگ ہم سے رابطے میں ہیں، ان میں مستعفی ہونے والے رکن قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت ملکی سیاست ایک اہم موڑ پر آچکی ہے، سیاسی لحاظ سے نومبر کا مہینہ بڑا فیصلہ کن ثابت ہوگا۔