حج کے رکن اعظم ’وقوف عرفات‘ کی ادائیگی کے لیے 25لاکھ کے قریب فرزندان اسلام میدان عرفات میں جمع

حج کے رکن اعظم ’وقوف عرفات‘ کی ادائیگی کے لیے 25لاکھ کے قریب فرزندان اسلام میدان عرفات میں جمع ہو گئے ہیں جہاں وہ مسجد نمرہ میں عبادت کے ساتھ ساتھ عرفات کے میدان میں خطبہ حج بھی سنیں گے۔

لاکھوں عازمین حج نے پیر کو پیدل یا بسوں میں سوار ہو کر مکہ مکرمہ کے قریب منیٰ میں بڑی خیمہ بستی کے شہر میں سالانہ حج کی ادائیگی کے لیے جمع ہوئے ہیں جہاں سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حج حاضری کے ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔

احرام اور سینڈل و چپل پہنے حجاج میں سے اکثر چھتری لیے ہوئے تھے جنہوں نے پیدل یا سعودی حکام کی جانب سے فراہم کردہ سیکڑوں ایئر کنڈیشنڈ بسوں کے قافلے میں سفر کیا۔

اس سال حج میں سب سے بڑا خطرہ گرمی ہے بالخصوص زیادہ سے زیادہ عمر کی پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد زائد العمر افراد کے گرمی سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اپنے شوہر کے ساتھ عبادت میں مشغول مراکشی خاتون حبیہ عبدالناصر کو گرمی کی وجہ سے طبیعت بگڑنے پر مسجد الحرام کے قریب فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں