جہانگیرترین کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ، سربراہ کون ہوگا؟

لاہور : تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے قومی سطح پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نئی پارٹی کے  پیٹرن انچیف جہانگیر ترین خود  ہوں گے جب کہ پارٹی کیلئے جہانگیر ترین کراچی، اندرون سندھ، کے پی اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے علاوہ پی ٹی آئی کےکئی ناراض رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کاامکان ہے جس میں ڈی جی خان، راجن پور، مظفرگڑھ، وہاڑی، لودھراں اور ملتان کےسیاسی خاندانوں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ جہانگیر ترین نے لاہور میں ڈیرہ ڈالا ہوا ہے اور انہوں نے پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں، اس دوران ایک ہفتے  میں ان سے 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات نے ملاقات کی۔

ذرائع  نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ جلد ہی تحریک انصاف کا فارورڈ بلاک سامنے آسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں