جس کے اپنے ساتھی ججزعدم اعتماد کر دیں، اسکے فیصلے کی نہ قانونی حیثیت ہوگی نہ اخلاقی: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس کے اپنے برادرز ججزعدم اعتماد کر دیں، اس کےفیصلے کی نہ قانونی حیثیت ہوگی نہ اخلاقی۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی جانب سے فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

اس حوالے سے ردعمل میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ جس کے اپنے برادرز ججزعدم اعتماد کر دیں، اس کےفیصلے کی نہ قانونی حیثیت ہوگی نہ اخلاقی۔

انہوں نے کہا کہ سہولت کاروں کی جانب سے انصاف کے ایوان کو تحریک انصاف کا ایوان بننے سے روکنا قوم کی ذمہ داری ہے، ون مین شو تباہی کا باعث بنے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ جسٹس مندوخیل کی دعاؤں میں شریک ہیں کہ اللّہ تعالی سپریم کورٹ آف پاکستان پر رحم فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں