توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد ہوگئی

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ  نے عمران خان پر فرد جرم عائد کردی۔

توشہ خانہ کیس کی سماعت پولیس لائن ہیڈکوارٹر ایچ الیون کے گیسٹ ہاؤس میں ہوگی جہاں عمران خان کو پیش کیا جائےگا،کمشنر آفس نے حفاظتی وجوہات کے باعث پولیس لائنز کو عدالت کا درجہ دیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے آج عمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت اور دائرہ اختیار سے متعلق درخواستیں مسترد کردی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں