بھارت نے پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی جس سے ممکنہ طور پر دو جوہری حریف ممالک کے درمیان برف پگھلنے میں مدد ملے گی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رواں برس مئی میں بھارتی شہر گوا میں ہوگا۔
بھارت کی جانب سے اس دعوت نامے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو مقبوضہ کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ بات چیت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایک ماہ قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کانسل اجلاس کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ’گجرات کا قصائی‘ کہنے پر ہندو قوم پرست جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنان نے احتجاج کیا تھا جبکہ بھارت نے بلاول بھٹو کے بیان کو ’غیر مہذب‘ قرار دیا تھا۔