وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور وزیر تجارت سید نوید قمر جلد امریکا کا بھی دورہ کریں گے جس میں پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات دوبارہ استوار کرنے کی کوشش کرے گا۔
روس کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیداران اور روس میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان اور سفارتخانے کے اہل کاروں نے بلاول بھٹو کا ماسکو پہنچنے پر استقبال کیا۔
دفتر خارجہ نے جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ روس کا دورہ ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ آج باضابطہ ملاقات کریں گے۔
خیال رہے کہ 19 جنوری کو روسی وزیر توانائی نکولے شولگینوف کی قیادت میں روسی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں طے پایا تھا کہ روس پاکستان کو رعایتی نرخوں پر تیل اور گیس فراہم کرے گا، اسی دوران دو طرقہ اتصادی اور تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
روسی وزیر نے کہا تھا کہ روسی توانائی کی خریداری پر پاکستان دوست ممالک کی کرنسیوں میں ادائیگی کرے گا۔