ایک جج کس طرح ڈکٹیشن دے سکتا ہے؟ فواد کا جسٹس اطہر کے نوٹ پر ردعمل

سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہاکہ سیاسی فیصلہ سازی سیاسی جماعت کا استحقاق ہوتاہے، ایک جج کس طرح ڈکٹیشن دے سکتا ہے؟

پنجاب اور خیبرپختونخوا(کے پی) میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کا تفصیلی نوٹ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ از خود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا، ازخود نوٹس کی کارروائی نے عدالت کو غیر ضروری سیاسی تنازعات سے دوچار کر دیا ہے۔

اس حوالے سے ردعمل میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی فیصلہ سازی سیاسی جماعت کا استحقاق ہوتاہے، ایک جج کس طرح ڈکٹیشن دے سکتا ہے؟ جج کی آبزویشن کتنی حیران کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مسئلہ الیکشن ہیں جج یا بینچ ہمارا مسئلہ نہیں، جسٹس اطہر من اللہ نے بھی اختلافی نوٹ 90 دن کے اندر انتخابات کا اصول تسلیم کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں