آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات

سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج اہم ملاقات ہورہی ہے۔

آصف علی زرداری ملاقات کیلئے اسلام آباد میں واقع مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں میں تحریک عدم اعتماد اور حکومت مخالف تحریک پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومتی اتحادیوں اور جہانگیر ترین سے ملاقاتوں کے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

دونوں رہنما عشائیہ ساتھ کریں گے۔ پارٹی اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر بھی مشاورت ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں ، انقلاب بھی آئے گا ، تبدیلی بھی آئے گی اور نالائق حکومت سے نجات ملے گی۔

آصف زرداری اور شہبازشریف کے درمیان کل بلاول ہاؤس لاہور میں عشائیے پر ملاقات ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں