پاکستان بار کونسل کی جانب سے انتخابات کے حوالے سے از خود نوٹس کے معاملے پر اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیے میں پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا ہےکہ سپریم کورٹ کے 9 سینئر ترین ججز پر مشتمل بینچ بنایا جائے جس میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعودکو شامل کیا جائے۔
پاکستان بار کونسل کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بینچ میں شامل ہونےسے غیر جانبداری کا تاثر آئےگا، اس اقدام سےعوام اور وکلا برادری اس اہم معاملے کی سماعت پرسوال نہیں اٹھاسکیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ بینچ کی یہ سماعت آئینی ذمہ داری اوراتھارٹی کے تعین کے لیے ہے، جو خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق ہے۔
اعلامیے میں پاکستان بار کونسل نے توقع ظاہر کی ہےکہ جسٹس مظاہر اکبر نقوی رضاکارانہ طور پر بینچ سے علیحدہ ہو جائیں۔