القادر ٹرسٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

حکم نامے کے مطابق اگر عمران خان شامل تفتیش نہیں ہوتے تو ضمانت منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی نے کہا آرٹیکل 245 کا نفاذ ہے، عمران خان کو ریلیف نہیں مل سکتا، ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی کا یہ موقف جارحانہ ہے۔

عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہاکہ اس موقف کا مطلب وہ بنیادی حقوق غصب کرنا ہے جو جمہوری اور اسلامی ریاست کی بنیاد ہیں، تصور نہیں کیا جا سکتا ایک ذمہ دار حکومت شہریوں کے لیے انصاف کی رسائی میں یہ رکاوٹ ڈالے گی۔

حکم نامے میں کہاگیاکہ عمران خان کی 31 مئی تک عبوری ضمانت منظورکی جاتی ہے،سات صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے جاری کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں