وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ او آئی سی کا اجلاس افغانستان کے لوگوں کے مسائل سے متعلق ہے، افغانستان کے عوام کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے، افغانستان کی نصف آبادی کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے اور ورلڈ فوڈ پروگرام بھی افغانستان میں خوراک کی کمی کے مسئلے کی نشاندہی کر چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا سعودی قیادت کا وزرائےخارجہ اجلاس بلانا قابل تعریف ہے، سیکرٹری جنرل ابراہیم طحہ اور ان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کے لیے امت مسلمہ اپنا کردار ادا کرے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج کا اجلاس افغانستان کے لوگوں کے مسائل سے آگاہی کے لیے ہے، یہ اجلاس افغانستان کی بقاء کے لیے بہت اہم ہے، افغان عوام کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم متحد اور ان کے ساتھ ہیں، افغانستان کے حوالے سے ہماری آواز دنیا تک پہنچ گئی ہے۔