اسحاق ڈار رواں ماہ امریکا جائیں گے، عالمی اداروں کو حکومتی اصلاحات سے آگاہ کرینگے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار   رواں ماہ واشنگٹن جائیں گے جہاں وہ عالمی امدادی اداروں کو حکومتی اصلاحات سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار 10 تا 16 اپریل امریکا کا دورہ کریں گے، وزیر خزانہ  عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کی اسپرنگ میٹنگ میں شرکت کریں گے، سیکرٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی وزیرخزانہ کے ساتھ امریکا جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دورہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام سے علیحدہ ملاقات کی جائے گی، وزیر خزانہ عالمی امدادی اداروں کو حکومتی اصلاحات سے آگاہ کریں گے، عالمی امدادی اداروں کو معاشی نظم وضبط سے آگاہ کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق عالمی امدادی اداروں کو دوست ملکوں سے فنڈنگ کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں