اب صرف الیکشن کا اعلان چاہیے، عمران اسمٰعیل

پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران نے کہا ہے کہ اب حکومت سے مذاکرات نہیں صرف انتخابات کی تاریخ چاہیے۔

ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ ‘حکومت نے کمیٹی کو بھی شاید کابینہ سمجھ لیا ہے جو اراکین بڑھتے جارہے ہیں، مذاکرات نہیں اب صرف الیکشن کا اعلان چاہیے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اب فیصلہ عوام کو کرنا ہے اور اسی ملک میں کرنا ہے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں