پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کاروباری کمیونٹی کے جو لوگ آرمی چیف سے ملکر بتاتے ہیں کہ پاکستان کیسے ٹھیک ہونا ہے اس کا مقصد صرف اپنے کاروبار کا تحفظ کرنا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے جو لوگ آرمی چیف کو ملے یہ ہر حکومت اور ہر آرمی چیف سے ملتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ پاکستان کیسے ٹھیک ہونا ہے اس کا مقصد صرف اپنے کاروباروں کا تحفظ ہوتا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے اصل مسائل کا بڑا حصہ ان گروپوں کے مفادات ہیں، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام آ ہی نہیں سکتا۔