آئی ایم ایف نے ایکس چینج ریٹ کے معاملے پر نئی شرائط عائد کر دیں

آئی ایم ایف نے ایکسچینج ریٹ کے معاملے پر پہلی بار نئی شرط عائد کردی ہے،دستاویزات کے مطابق معاہدے کے تحت اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ کو کھلی چھٹی نہیں مل سکے گی۔

انٹربینک کی نسبت اوپن مارکیٹ میں ڈالر پر پریمیم ایک اعشاریہ دو پانچ فیصد سے زیادہ نہیں ہوسکے گا۔

دستاویزات کے مطابق مسلسل پانچ بزنس ڈیلز کے دوران انٹر بینک اوراوپن مارکیٹ ریٹ میں فرق کی حد مقرر کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالرریٹ کا فرق چار روپے بیس پیسے سے زیادہ نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں